سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیرخارجہ اور عراقی وزیرخارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
سعودی وزیرخارجہ اور عراقی وزیرخارجہ کا رابطے کے دوران علاقائی صورتحال اور کوآرڈی نیشن مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب اور عراق تعلقات کے مزید فروغ اور رابطے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کردستان ریجن میں حملے عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، ریاض نے عراق کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments