کراچی واٹر کارپوریشن: دفتری امور کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے ای فائلنگ سسٹم متعارف
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی واٹر کارپوریشن نے دفتری امور کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے ای فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق ای فائلنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری فائلوں کی نقل و حرکت کا عمل تیز اور شفاف ہو گا، جبکہ فائلوں کی منظوری اور سرکاری خط و کتابت کا عمل بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نئے نظام سے دفتری امور کی مؤثر نگرانی اور فائلوں کی بروقت پراسیسنگ ممکن ہو گی، جبکہ فیصلہ سازی کے عمل میں بھی شفافیت کو فروغ ملے گا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دفتری امور کو مزید مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments