سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں پہلے ٹریڈنگ سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا، 100 انڈیکس 446 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 769 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

دوسرے ٹریڈ سیشن کے دوران بھی کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 373 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 696 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 47 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...