پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سمیت اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی پرنائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور آزادی کے بعد مختلف شعبوں میں ازبکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

اس موقع پر ازبک نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، کاروباری برادری اور چیمبرز کو متحرک کر کے اقتصادی تعاون کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یقین دلایا کہ پاکستان مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے، جبکہ دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے ایک جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...