چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی

بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ چین کے دوران چین کی معروف کمپنی کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی جس میں چین کی معروف کمپنی نے پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں زراعت، ہیلتھ کیئر، سوشو اکنامک پروگرام اور کلائمیٹ فور کاسٹ میں آرٹیفیشل اینٹلی جنس کے استعمال پر بات چیت ہوئی، پبلک سروسز کے لئے آرٹیفیشل اینٹلی جنس سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام کو آرٹیفیشل انیٹلی جنس سے مربوط کیا جا رہا ہے، کل کی بجائے آج ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں، پنجاب آرٹیفیشل اینٹلی جنس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں کو آرٹیفیشل اینٹلی جنس پڑھانے کا خیال بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا، آرٹیفیشل اینٹلی جنس سمیت آئی ٹی ٹیکنالوجی کے لئے چینی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نوجوان اور سکلڈ ورک فورس کے لحاظ سے چوتھا بڑا صوبہ ہے، پنجاب ڈیجیٹل اکانومی کے معاملے میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب میں نہ صرف سرکاری افسر اور اہلکار بلکہ کابینہ ارکان کو بھی اے آئی ٹریننگ دی گئی ہے۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...