کینیڈا کے ولِسٹن ریزروائر میں پراسرار جزیرہ نمودار ہونے کے بعد غائب

اوٹاوا: (ویب ڈیسک) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک بڑے پانی کے ذخیرے میں اچانک درختوں سے ڈھکا ہوا ایک پراسرار جزیرہ نمودار ہوا، جس نے مقامی افراد اور حکام کو حیران کر دیا، یہ جزیرہ میک کینزی کے شمال میں واقع وِلِسٹن ریزروائر میں دیکھا گیا۔

مقامی افراد نے رواں ماہ کے آغاز میں جزیرے کی موجودگی کی اطلاع دی، تاہم حکام ابتدا میں اس حوالے سے محتاط تھے کیونکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تصاویر میں ردوبدل ممکن ہے، بعد ازاں سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی موجود تھا۔

حکام کے مطابق 20 جولائی کی سیٹلائٹ تصویر میں جزیرہ واضح طور پر دیکھا گیا جس کا رقبہ تقریباً 1 لاکھ 5 ہزار 486 مربع فٹ لگایا گیا، تاہم 5 اگست تک یہ جزیرہ سیٹلائٹ ڈیٹا سے مکمل طور پر غائب ہو چکا تھا۔

برٹش کولمبیا ہائیڈرو کے ترجمان باب گیمَر کے مطابق ممکن ہے جزیرہ پانی میں ڈوبنے کے بجائے پانی کے ذخیرے کے کسی نسبتاً محفوظ حصے میں کنارے کی جانب واپس چلا گیا ہو، اس پراسرار تیرتے جزیرے کی مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے حکام تازہ تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...