ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے اسلام آباد نے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے والے ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران 17 مسافروں کے پاسپورٹس آئی بی ایم ایس میں ہٹ ہوئے، سفری ریکارڈ کی جانچ پر تمام مسافروں کے نام پی این آئی ایل پر موجود پائے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر عراق جانے کا انکشاف کیا، ملزمان کے مطابق انہوں نے ایجنٹ کامل حسین کو فی کس ایک لاکھ 20 ہزار روپے ادا کیے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق عراق پہنچنے پر عراقی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ عائد کیا، بعد ازاں انہیں پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کامل حسین اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے کردار کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا، مقدمے کی تفتیش انسپکٹر محمد عظیم کے سپرد کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...