نویں جماعت میں ناکامی پر 16 سالہ طالبہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور: (دنیا نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...