گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے، 2 خطرناک ملزم ہلاک، 5 زخمی گرفتار

گوجرانوالہ: (دنیا نیو) گوجرانوالہ میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 خطرناک ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ 5 زخمی گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ باغبانپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ناظم عرف ناجی مارا گیا، ہلاک ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لی گئی۔

تھانہ لدھے والا کے علاقہ میں خطرناک بین الاضلاعی ڈاکو شاہزیب ہلاک ہوگیا، شاہزیب 25 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دیگر کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ہلاک ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...