امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
منی سوٹا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیاپولس کی ایک اپارٹمنٹ عمارت میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی، جس میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق فوری طور پر معلومات سامنے نہیں آئیں، جبکہ فائرنگ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں۔
واقعے کے حوالے سے منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار واقعے سے نمٹ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments