نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ملک نے آئین کے تحت چلنا ہے، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے، سندھ اسمبلی اس حوالے سے متعدد بار قراردادیں پاس کرچکی ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی 5 ہزار سال پرانی تہذیب اور تاریخ ہے، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس بارے پیپلزپارٹی کا موقف بلاول بھٹو دے چکے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سندھ کی مٹی سے رومانس ہے، سندھ کے لوگ جتنی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اتنی ہی سندھ سے محبت کرتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا پیار اس مٹی کے ساتھ ہے، سندھ سے ہماری محبت اور عقیدت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...