مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان
لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی اور دفاعی اہمیت کا عالمی اعتراف ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہورہا ہے، اجتماعی سلامتی کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments