روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے دارالحکومت پر مسلسل 8 روز سے روسی فضائی حملے جاری ہیں، روسی فوج نے کیف پر دوبارہ حملہ کر دیا۔

روسی ڈرون نے کیف میں سکیورٹی سروس کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، یوکرینی صدر کے مطابق روسی حملے میں ایس بی یو ہیڈکوارٹر کو براہِ راست نقصان پہنچا۔

یوکرینی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق کیف اور گردونواح میں روسی حملوں سے اب تک 53 افراد جاں بحق جبکہ 134 زخمی ہوچکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...