اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں عالمی صورتحال اور کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے احترام اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 4, 2026
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، اگلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار کی امید ہے۔
اولارا اوتونو نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کیا، پاکستانی قیادت کی علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
ملاقات میں یوگنڈا کے خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا نے اسحاق ڈار کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments