چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور دینا ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ حقیقی استحکام صرف مقامی سطح پر نئے سکیورٹی نظام کے قیام سے ممکن ہے، نیا سکیورٹی نظام خطے کے اپنے ممالک کی جانب سے تشکیل دیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کرنا ہوگا، ایران خطے میں تعاون کیلئے تیار ہے اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...