خان پور میں ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر میں تصادم سے 2 باراتی جاں بحق،11 زخمی

خان پور: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے خان پور میں بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 باراتی جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 7 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد سمیت زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب ریسکیو اور پولیس انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کیں۔

مزید برآں  حکام  کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آنے کا بتایا گیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...