روس، یوکرین اور امریکا کے سہ فریقی مذاکرات کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی: زیلنسکی
کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔
زیلنسکی نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات کے انعقاد کے لیے روس کے مؤقف کا انتظار ہے، امید ہے امریکی امن مذاکرات کار دوبارہ کیف واپس آئیں گے۔
یوکرینی صدر کے مطابق امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات انتہائی بامعنی رہے، جن میں یوکرین کو فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی اور موسم سرما کے امدادی پیکیج پر بھی بات چیت ہوئی۔
زیلنسکی نے بتایا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان سکیورٹی اور اقتصادی ضمانتوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے، جبکہ امریکی اور یورپی حکام نے تسلیم کیا کہ یوکرین پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی جیرڈ کشنر نے کہا کہ امریکا امن پیکیج کی تشکیل پر کام کر رہا ہے اور امید ہے کہ امن مذاکرات دوبارہ روس، یوکرین اور امریکا کے سہ فریقی فارمیٹ میں ہوں گے۔
امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وِٹکوف نے کہا کہ امریکا یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، فوجی کارروائی کے ذریعے مسئلے کا حل ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments