ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا

انقرہ: (دنیا نیوز) برادر اسلامی ملک ترکیہ کا 2027ء سے 2029ء تک 3 سالہ معاشی منصوبہ پیش کر دیا گیا جس کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں نائب ترک صدر نے بتایا کہ دفاعی صنعت میں ٹیکنالوجی تیار اور پیداوار بڑھانا مقصد ہے، مہنگائی میں کمی کا رجحان شروع ہوچکا، حکومت نے نمایاں پیشرفت کی ہے، عالمی خطرات ترک معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔

ترکیہ نے پہلا طیارہ بردار بحری جہاز 27 ستمبر 2027ء کو سمندر میں اتارنے کا اعلان بھی کیا ہے، طیارہ بردار بحری جہاز بیک وقت بغیر پائلٹ طیارے اڑانے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔

جہاز سے بغیر پائلٹ بحری اور زیرِ آب گاڑیاں بھی تعینات کی جا سکیں گی، ترکیہ نے اس نوعیت کا طیارہ بردار بحری جہاز چلانے والا پہلا ملک بننے کا دعویٰ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...