سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی

کراچی: (دنیا نیوز) انتظامی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔

نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، اس سےعوامی مسائل جلد حل ہوں گے، اندرون سندھ میں بجلی، پانی، گیس، سڑکیں اور ہسپتال جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔

شہری کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، نہ سڑکیں بنیں، نہ ہسپتال اور نہ ہسکول قائم ہوئے، اگر نئے یونٹس بنتے ہیں تو نئے سسٹم میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات عوام کو میسر آئیں گی۔

نئے انتظامی فریم ورک سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...