شوہر کا قتل ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید، 4 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

سرگودھا:(دنیا نیوز) سیشن کورٹ نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر خاتون کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق ترکھانوالہ کی رہائشی نازیہ بی بی پر 2025 میں گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے شوہر محمد سلیم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران شواہد اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر نازیہ بی بی کو عمر قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرمہ کو سخت سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...