جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں

ناگویا: (دنیا نیوز) جاپان کے شہر ناگویا میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گاڑیاں اور سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ناگویا میں ایک گھنٹے کے دوران ریکارڈ 104.5 ملی میٹر بارش ہوئی، شدید بارش کے باعث پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارش سے ناگویا میں ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا، بس اور میٹرو سروس معطل کردی گئی جبکہ سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 41 افراد زخمی ہوئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق دریائے شونائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے، جس کے بعد سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ناگویا میں ہزاروں افراد نے ہنگامی پناہ گاہوں کا رخ کرلیا ہے جبکہ جاپانی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...