تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
ہری پور: (دنیا نیوز) بارشوں اور بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.38 فٹ ہوگئی ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی ہے، تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے،
ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 16 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 34 ہزار 700 کیوسک ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments