عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
اسلام آباد:(دنیا نیوز) عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیے گئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار کی بطور سیکریٹری خارجہ تقرری کی منظوری دے دی۔
عاصم افتخار اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے فرائض انجام دے رہے ہیں، وہ جلد سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 9, 2026
واضح رہے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مدتِ ملازمت مکمل ہو رہی ہے اُن کی جگہ نئی تقریری کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments