ایشین گیمز 2026: پاکستان کے قومی دستے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 20ویں ایشین گیمز 2026 کیلئے قومی دستے کا اعلان کردیا، پاکستان 23 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

 20ویں ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ہوں گے، پاکستانی دستے کی قیادت فاطمہ لاکھانی کریں گی، انہیں چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستانی دستے میں ایتھلیٹس اور آفیشلز شامل ہوں گے، قومی دستہ مختلف گروپس میں کھیلوں کے شیڈول کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا پہنچے گا۔

ایتھلیٹکس

ایشین گیمز کیلئے ارشد ندیم پاکستان کے ایتھلیٹکس دستے میں شامل ہیں، ان کے علاوہ 6 مزید ایتھلیٹس ایتھلیٹکس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

شجر عباس، محمد یاسر اور انصار عباس بھی پاکستان کے ایتھلیٹکس دستے میں شامل ہیں۔

کرکٹ

ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور حیدر علی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

اربرار احمد، احمد دانیال، عارفات منہاس اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، مائیک ہیسن ایشین گیمز کیلئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھی ایشین گیمز میں ایکشن میں ہوگی، گُل فیروزہ، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء اور عائشہ ظفر ویمنز ٹیم میں شامل ہیں۔

نشرا سندھو، شوال ذوالفقار اور منیبہ علی بھی ویمنز اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم بھی قومی دستے میں شامل ہے، 21 کھلاڑی ایشین گیمز کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

عبدالوحید، عبدالرؤف، غزنفر علی اور محمد عبداللہ ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں، محمد سفیان، محمد عماد، عمر مصطفیٰ اور ذکریا حیات بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ہرمن کروئس اور باب ویلدہوف پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں جبکہ سہیل گل ٹیم لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

دیگر کھیل

پاکستان ایشین گیمز میں بیڈمنٹن، باکسنگ، گھڑ سواری، فینسنگ، کبڈی، روئنگ اور سیلنگ میں بھی حصہ لے گا۔

شوٹنگ، سافٹ ٹینس، اسکواش، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو میں بھی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

ایسپورٹس، ٹینس، ٹرائیتھلون اور والی بال میں بھی پاکستان کی نمائندگی ہوگی، جبکہ ریسلنگ اور ووشو میں بھی پاکستانی کھلاڑی ایشین گیمز کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان شوٹنگ کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لے گا، پاکستان اسکواش ٹیم میں مرد و خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

اعصام الحق قریشی اور عقیل خان پاکستان ٹینس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ پاکستان ریسلنگ اور ووشو ٹیمیں بھی جاپان جائیں گی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے قومی ایتھلیٹس اور آفیشلز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قومی دستے سے ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔

پاکستانی کھلاڑی کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے حکومت، اسپورٹس بورڈ اور قومی فیڈریشنز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

قومی دستہ کھیلوں کے اختتام پر طے شدہ پروازوں کے ذریعے پاکستان واپس آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...