حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے

ساہیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حراستی تشدد و ہلاکت کیس میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ساہیوال میں ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے حراستی تشدد اور ہلاکت کے کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس اوکاڑہ کے پانچ نامزد اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے ایف آئی آر نمبر 07/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نذر عباس ایس آئی، عظمت علی ایس ایچ او/ایس آئی، رائے منظور ایس آئی، سیف اللہ محرر اور عرفان علی اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔

اِسی طرح  مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 34، 109 اور 201 جبکہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ (پریوینشن اینڈ پنشمنٹ) ایکٹ 2022 کی دفعہ 9 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی تفصیلی انکوائری کے دوران زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے جن کی بنیاد پر نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جبکہ کیس کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے جب کہ ادارہ قانون کی بالادستی اور احتساب کے عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...