چنیوٹ: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی
چنیوٹ: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ جھمرہ روڈ پر پیش آیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت شہزاد اور یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے، اور ڈکیتی کی وارداتوں میں پہلے سے اشتہاری تھے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments