ایران کی آئی اے ای اے پر کڑی تنقید، جنگ کا جواز فراہم کرنے کا الزام

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ادارے کی غیرجانبداری اور آزادی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹس کو بعض ممالک کے خلاف سیاسی اور قانونی مقدمہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی اے ای اے کی غیرجانبداری اور آزادی کو سیاسی ایجنڈوں کے تابع کیا جا رہا ہے، جو ادارے کے بنیادی مقصد کے منافی ہے۔

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے قائم ادارے کو جنگ کا جواز تراشنے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ فوجی جارحیت اور جنگی جرائم کی ذمہ داری صرف حملہ آوروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ جارحیت کے معاونین اور اسے سیاسی و قانونی جواز فراہم کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...