عمان مذاکرات کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی: عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان میں پیر کو ہونے والا اجلاس آبنائے ہرمز کے نئے بحری راستے سے متعلق ہوگا، جس میں ایران عمان کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات اور نئے بحری راستے کا نقشہ پیش کرے گا۔

عرب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے واضح کیا کہ عمان سے ہونے والے معاہدے کا کسی صورت یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کی ذمہ داری صرف خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایران کو امید ہے کہ عمان مذاکرات خطے کے اہم معاملات پر مستقبل میں مشاورت کی راہ ہموار کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...