عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان
بغداد: (دنیا نیوز) سعودی پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی ایران کے ساتھ تین سرحدی گزرگاہوں پر عراق نے آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ ایران سے ملحق الشیب سرحدی گزرگاہ آج مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی، جبکہ بصرہ کی شلمچہ سرحدی گزرگاہ پر بھی مسافروں کی آمدورفت بحال ہوگی۔
عراقی حکام کے مطابق شلمچہ سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بھی رواں ہفتے کے اختتام پر دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد عراق نے ایران کے ساتھ بعض سرحدی گزرگاہوں کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments