پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments