برمنگھم ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
مردان: (دنیا نیوز) برمنگھم ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشتہ داروں، دوستوں اور اہلِ علاقہ نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔
رضا اللہ کی وطن واپسی پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اسلام آباد ایئرپورٹ گونج اٹھا۔
بعد ازاں رضا اللہ کو جلوس کی شکل میں ان کے آبائی علاقے منصب کلی لایا گیا، جہاں ایم پی اے افتخار علی مشوانی سمیت شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، ڈھول کی تھاپ پر رضا اللہ کو گھر لے جایا گیا اور ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پورے مردان اور پاکستان کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ قومی ٹیم کی جانب سے اس سے بھی بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments