جنگ ستمبر کا 20 واں روز: پاکستان کی مسلح افواج کی میدان جنگ میں برتری برقرار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز پاکستان کی مسلح افواج نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھی۔
سیالکوٹ، جموں سیکٹر میں افواجِ پاکستان نے تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے، واہگہ، اٹاری سیکٹر میں دشمن کے 12 ٹینک تباہ کئے گئے، جس سے مجموعی طور پر بھارت کے تباہ شدہ ٹینکوں کی تعداد 494 تک جا پہنچی۔
راجستھان اور اکھنور سیکٹر میں پاک فوج کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، پاک فضائیہ نے مزید چار بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جس سے دشمن کے تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد 110 ہوگئی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی علاقوں انبالہ، جودھپور، جموں، جام نگر اور ہلواڑہ میں ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، پاک بحریہ نے بحرِ ہند میں اپنی برتری برقرار رکھی اور بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments