احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچرگالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان نے سنگاپور اوپن سینیئر امیچر گالف چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ احمد ظفر حیات نے چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

احمد ظفر حیات نے 3 راؤنڈز میں 223 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔برگیڈیئر (ر) عمر اعجاز تیسرے نمبر پر رہے ،ان کا اسکور 3 راؤنڈز میں 229 رہا۔

چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے محمد احمد منان کا 3 راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 سکور رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...