مولانا شیخ ادریس قتل کیس کا مبینہ ملزم پولیس کارروائی میں مارا گیا
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مولانا شیخ ادریس قتل کیس کا مبینہ ملزم پولیس کارروائی میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے باڑہ میں پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹ بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے عالم دین مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ملزم کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزم کی فائرنگ سے خیبر پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوا، ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹ بیسڈ انداز میں کی گئی، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کی تھیں۔
واضح رہے مولانا شیخ ادریس کو 5 مئی کو چارسدہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments