احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑ یا ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا بنیادی مقصد بانی کو رہائی دلانا ہے، یہ سیاسی کارکن بن کر احتجاج کرتے تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا پی ٹی آئی کا احتجاج پرتشدد ہوتا ہے، پولیس کو مارا جاتا ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...