زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک
ہرارے: (ویب ڈیسک) زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت کے جنوب مشرق میں واقع مارونڈیرا کے دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر تقریباً شام 5 بجے گر کر تباہ ہوا۔
زمبابوے کی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا، حادثے کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث لاشیں بری طرح جھلس گئیں اور متاثرین کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
زمبابوے کے سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک معروف کاروباری شخصیت بھی شامل تھی، مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں معروف زمبابوین کاروباری شخصیت وکنل چیوايو اور ان کی اہلیہ لوسی موتیکے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments