ٹوبہ ٹیک سنگھ: سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پر دورانِ گشت ملزمان نے فائرنگ کر دی، فورس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت یٰسین عرف بھیڈو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم 38 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ اہم راستوں اور داخلی و خارجی مقامات پر ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس فرار ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...