یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرین نے امریکا سے روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک ’’راسویت‘‘ کی تیاری میں مدد دینے والی روسی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واشنگٹن میں یوکرینی سفارتخانے کے قائم مقام سفیر ڈینس سینک کے مطابق ماسکو راسویت نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے اور اسے 2027 میں فعال کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یوکرین کا مؤقف ہے کہ اس نیٹ ورک کے قیام سے روس کو یوکرینی اہداف کی نشاندہی اور نگرانی کی اضافی صلاحیت حاصل ہوسکتی ہے جس سے یوکرین کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

راسویت کو ایلون مسک کے سٹارلنک کے چھوٹے روسی متبادل کے طور پر تیار کیا جارہا ہے، جس کے 16 کم مدار والے سیٹلائٹس مارچ میں لانچ کیے جا چکے ہیں اور آئندہ برسوں میں تعداد 900 تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

یوکرین نے کہا ہے کہ وہ راسویت سے منسلک اداروں کے خلاف اپنی قومی پابندیاں بھی عائد کرے گا اور امریکا کو متعلقہ کمپنیوں اور افراد کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...