شہر قائد میں کار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں مسلح افراد کی کار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ نارتھ کراچی میں پیش آیا جہاں کار میں بیٹھا شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت صبیح صدیقی ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقتول کی گردن پر گولی لگی جو آرپار ہوگئی، واقعے کے بعد پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے اندر سے ایک پستول اور 7 لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments