اسلام آباد ہائیکورٹ نے ستمبر میں 1894 مقدمات کے فیصلے کردیے، جسٹس شاہ رخ ارجمند سرفہرست
اسلام آباد: (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1894 مقدمات کے فیصلے کردیے، جسٹس شاہ رخ ارجمند 471 کیسز کے فیصلوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے 30 ستمبر 2026 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 1894 مقدمات نمٹائے، جن میں سنگل بینچز کے 1664 جبکہ ڈویژن بینچز کے 230 مقدمات شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جسٹس شاہ رخ ارجمند نے 471 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس ایاز شوکت نے 234 جبکہ جسٹس انعام امین نے 187 مقدمات نمٹائے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے 130، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 50، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 116، جسٹس محمد اعظم خان نے 127، جسٹس خادم حسین سومرو نے 99، جسٹس محمد آصف نے 112 جبکہ جسٹس عمیر مجید ملک نے 138 مقدمات کے فیصلے کیے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 7 مختلف ڈویژن بینچز نے مجموعی طور پر 230 مقدمات کے فیصلے کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments