ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی زمینی افواج کے جنوب مشرقی قدس ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ صوبے کی ایک سڑک سے گزر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ حملے کے ذمہ دار عناصر کی شناخت، تعاقب اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

پاسداران انقلاب نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا ہے، تاہم اپنے بیان میں کسی تنظیم یا گروہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ واقعہ علاقے میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد پیش آیا، جن میں سیکیورٹی فورسز نے متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی نے بھی ایرانی حکام کے حوالے سے سڑک کنارے بم دھماکے اور ایک سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...