مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد ہفتے کو ہوگا۔

 ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور دوپہر 2 بجے سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوگا۔

اِسی طرح مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ مذاکرات کی کوریج کے لیے کیمرہ مینوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت پبلک انٹری گیٹ سے ہوگی، تاہم کیمرہ مین صرف گیٹ نمبر ایک کے باہر قائم میڈیا سینٹر تک آ سکیں گے۔

مزید برآں ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت صرف قومی اسمبلی پریس گیلری کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو ہوگی، کیمرہ مینوں کو ادارے کا کارڈ اور شناختی کارڈ لازماً اپنے ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...