مردان میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

مردان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مردان میں کورغ چوک کے قریب سٹی پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

حکام کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ہلاک ملزم مختلف اضلاع میں درج 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...