سرگودھا: گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے قصبہ واڈھی اڈا کے قریب گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھر کے دروازے پر دستک دی، باپ نے دروازہ کھولا تو ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...