سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے، 22 ہزار 172 عازمینِ حج دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر چکے ہیں۔

 وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق دوسری قسط کی مد میں اب تک 14 ارب 17 کروڑ روپے موصول ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ  12 ہزار 743 عازمین نے ون لنک کے ذریعے گھر بیٹھے دوسری قسط جمع کرائی، جبکہ 1 ہزار 89 افراد نے بینک کارڈ اور 8 ہزار 340 عازمین نے مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی، ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لیے حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اِسی طرح دوسری قسط کی ادائیگی سے قبل حج پورٹل پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا  تھا کہ حج واجبات کی دوسری قسط نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل کے ذریعے ون لنک، بینک کارڈ یا مینول بینک چالان کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...