سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2592 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 460 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments