ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے دائر درخواست پر حکومت سے جواب
کوئٹہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاج میں مصروف ہے، صوبے میں اس وقت گورننس کا بحران ہے، ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی جائے تاکہ عوام کے مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازانور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments