انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا اور سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، شریک ملزم علی خان کو پہلے ناکافی شواہد پر بری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...