آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل

مظفرآباد:(دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے تین وزراء کے محکموں میں ترمیم کر دی گئی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے محکموں میں ردوبدل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سے بورڈ آف ریونیو کا قلمدان لے کر راجہ محمد ریاست کو تفویض کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح عبدالرحمان آرائیں کو سیاحت کے ساتھ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر، صنعت و کامرس، لیبر و اوزان و پیمائش، معدنی وسائل اور پرنٹنگ پریس کے محکمے بھی سونپ دیے گئے ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...