آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت کی مثال، مجاہدہ حسین بی بی کا یومِ شہادت
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شجاعت اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنے والی مجاہدہ حسین بی بی شہید کا 79واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
1947ء میں مجاہدہ حسین شہید نے آزادی کشمیر کیلئے عزم، ہمت اور دلیری کی نئی داستان رقم کی، وہ 5 آزاد کشمیر رجمنٹ میں سپاہی کے طور پر بھرتی ہوئیں اور اکتوبر 1947ء میں ہراول دستے کا حصہ بنیں۔
4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب مجاہدہ حسین شہید اس دستے میں شامل تھیں جس کے پاس محدود تعداد میں تلواریں اور بندوقیں موجود تھیں، دشمن کے خلاف کارروائی میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہوں نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
مجاہدہ حسین شہید نے 7 اکتوبر 1947ء کو جامِ شہادت نوش کیا، ان کی عظیم قربانی اور شجاعت کے اعتراف میں انہیں تمغہ مجاہد حیدری سے نوازا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments